؞   جو قوم اپنی شناخت کھو دیتی ہے وہ اپنا وجود کھو دیتی ہے: ظفر شیرازی
۲۳ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
پارہ کمال (حوصلہ نیوز) : پارہ کمال میں واقع اسماء عربک کالج کو یو پی بورڈ سے انٹر تک کی منظوری مل گئی ہے۔ اس مناسبت سے کالج میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سرسید انٹر کالج کے سابق پرنسپل ماسٹر عرفان احمد نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر زمانہ میں تعلیم کے ذریعہ ہی بڑے سے بڑے معرکہ سر کئے گئے۔
ظفر شیرازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ساتھ اپنی قوم کی شناخت کو باقی رکھنے کی جد وجہد کریں کیونکہ جو قوم اپنی شناخت کھو دیتی ہے اس کا وجود مٹ جاتا ہے۔
اسماء عربک کالج کے بانی و مینیجر مولانا عبدالوحید قاسمی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ عصری علوم کے لئے بھی ہمیں جد و جہد کرنی چاہیئے۔
واضح ہو کہ پچھلے دنوں مولانا آزاد یونیورسٹی کے شعبہ عردو کے پروفیسر ابوالکلام کا خصوصی لیکچر بھی ہوا تھا۔ اور حکومت کی طرف سے طالبات کو لیپ ٹاپ اور کنیاودیا دھن بھی تقسیم کیا گیا تھا۔

0 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.